جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا میں‌ نامعلوم شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ایک اور امریکی ریاست میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، افسوسناک واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بار فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کی 36 انٹرٹینمنٹ اسٹریٹ پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے کے قریب شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

- Advertisement -

فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔

امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

آسٹن پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ‘تاحال یہ کہنا کہ دیگر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ہیں، قبل از وقت ہوگا کیوں کہ حملہ آور ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا ہے، حملہ آور کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات جاننے کےلیے وفاقی تفتيشی بيورو (ايف بی آئی) سے مدد کے ليے رابطہ کيا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چند روز قبل بھی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ فائرنگ کے واقعات میں 20 سے زائد افراد زخمی جب کہ 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں