تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

فلوریڈا: ایک اور امریکی ریاست میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، افسوسناک واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بار فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بلئیر کلب کے باہر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفید گاڑی میں سوار تین مسلح افراد اترے اور انہوں نے بلئیر کلب کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چند روز قبل بھی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ فائرنگ کے واقعات میں 18 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ، 8 ہلاکتیں، متعدد زخمی

راوں سال مارچ میں بھی امریکی ریاستوں مین فائرنگ کے کئی بڑے واقعات رونما ہوئے تھے، جن میں بیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال دوہزار اکیس میں امریکا میں فائرنگ کے ایسے واقعات میں 86 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سال دوہزار بیس میں یہ تعداد 106 تھی۔

Comments

- Advertisement -