پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

منال خان کی منگنی میں ’امل‘ کو نئی دوست مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی منگنی میں ایمن خان کی بیٹی ننھی امل کو نئی دوست مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے منگنی کرلی، خالہ کی منگنی کے دوران ایمن خان کی بیٹی امل نے بھی معروف ادکارہ کنزہ ہاشمی سے دوستی کرلی۔

منگنی کی تقریب کے دوران جہاں منال خان اور ان کی جڑواں بہن ایمن خان مہمانوں کے ساتھ فوٹو شوٹ میں مصروف نظر آئیں وہیں ایمن خان کی ننھی بیٹی امل خان نے معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی سے دوستی کرلی اور تقریب کے دوران انہی کے ساتھ کھیلتی دکھائی دیں۔

منال خان کی منگنی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز میں امل بھی کھیلتی نظر آرہی ہیں اور امل کنزہ ہاشمی کے پاس بیٹھی موبائل فون میں مصروف ہیں۔

امل کی ان خوبصورت ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے اور امل کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں