جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ماں کی بے عزتی کا بدلہ: نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں درندہ صفت نوجوان نے ماں کی بےعزتی کا بدلہ لینے کےلیے کم سن بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں شہریوں کی عدم برداشت میں اضافہ ہوتا ہے، عدم برداشت کا ایک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں پیش آیا۔

جہاں ایک 20 سالہ نوجوان نے 15 سالہ بچے کو اغوا کرکے اس کے والدین کو فون کرکے بتایا کہ مغوی بچے کے چچا نے اس کی ماں کی توہین کی ہے۔

- Advertisement -

نوجوان نے بچے کے والدین کو دھمکی دی کہ اگر بچے کو زندہ دیکھنا چاہتے ہیں تو منگلو (15 سالہ مقتول) کے چچا کا سر کاٹ کر کٹے ہوئے سر کی تصویر واٹس ایپ پر ارسال کریں۔

سورج ساہو نامی لڑکے نے بچے کے والدین کو دھمکی دینے کے کچھ دیر بعد منگلو پانڈے (مقتول) کو پتھر سے مار مار قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کچھ فاصلے پر اسے گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں