اشتہار

لاہور: پولیس کا بے گناہ شہری کے گھر پر دھاوا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے غلط فہمی کی بنیاد پر لاہور میں ایک بے گناہ شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں غلط فہمی پر پولیس پارٹی نے شہری کےگھرپردھاوا بولا اور رات گئے دروزہ توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ پولیس اہلکار رات گئے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں‌ ہراساں کیا۔

- Advertisement -

پولیس اہلکار نے گھر میں داخل ہونے کے بعد کسی شخص کا نام لیا تو مکینوں نے بتایا کہ وہ یہاں نہیں رہتا۔ متاثرہ شہری اہلکار کے خلاف درخواست دائر کرانے تھانے پہنچا۔

جس پر تھانے دار نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے متاثرہ شہری سے معافی بھی مانگی اور معاملے کو رفع دفع کرنے کی درخواست کی مگر شہری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشن نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی سے رپورٹ طلب کی اورسنگین غفلت کرنے والے اہلکار کے خلاف ایکشن  کی ہدایت بھی کی۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے متاثرہ شہری کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں