اشتہار

ملکہ برطانیہ تلوار چلانے میں ناکام، کیٹ مڈلٹن ہنسی نہ روک سکیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شاہی خاندان کی موجودہ سربراہ ملکہ الزبتھ کے انوکھے انداز  سے کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز جنوبی شہر کارنوال میں دنیا کی 7 بڑی معیشتوں والے ممالک (جی سیون گروپ) کا سربراہی اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں روایت کے طور پر کیک کاٹا جاتا ہے، ملکہ برطانیہ نے یہ رسم ادا کی مگر انہوں نے چھری کی جگہ تلوار سے کیک کاٹنے پر اصرار کیا۔

- Advertisement -

ملکہ ایلزبتھ مُصر تھیں کہ وہ تلوار ہی سے بڑا کیک کاٹیں گی۔ اس دوران اُن کے ساتھ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور کارنوال کامیلا بھی موجود تھیں۔

ملکۂ برطانیہ نے کو محافظ نے تلوار لا کر دی تو انہوں نے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹنے کی کوشش کی تو شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی ہنسی ضبط نہ کرسکیں۔ اس دوران تقریب میں شریک دیگر مہمان بھی مسکرا رہے تھے۔

ملکہ الزبتھ نے الٹی تلوار کیک کر رکھی اور اسے کاٹنے کی کوشش کی تو پاس میں کھڑی خاتون نے بتایا کہ اس کام کے لیے چاقو بھی دستیاب ہے۔

اس پر ملکہ نے جواب دیا ’جی ہاں! میں جانتی ہوں کہ چاقو بھی موجود ہے‘۔ انہوں نے شاہی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تلوار سے کیک کاٹنے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوان انہیں مشکل بھی پیش آئی۔

اس تقریب کی میزبانی ملکہ الزبتھ نے کی، جس میں جی سیون ممالک کے سربراہان نے بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر ملکہ کی امریکی صدر جوبائیڈن اور اُن کی اہلیہ جِل بائیڈن سے بھی ملاقات ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں