جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 6: میچ کے دوران سر پر چوٹ، آندرے رسل کا سٹی اسکین مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے  زخمی ہونے والے کھلاڑی کی رپورٹ کلیئر آگئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے بلے باز اندرے رسل کا سٹی اسکین کلیئر آیا ہے۔

ڈاکٹرز نے آندرے کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف آج اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مسلسل شکست کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، اب رسل کی انجری بھی سرفراز الیون کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے گیند باز موسیٰ خان نے شاٹ پچ گیند کرائی تھی، جس کو رسل کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی سر پر آکر لگی۔

خوش قسمتی سے رسل ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی البتہ انہیں اتنظامیہ نے فوری اسپتال منتقل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں