جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حسن علی کا پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کا بائیو سیکیور ببل چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے بائیو ببل چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی فیملی مسائل کے باعث جلد پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ حسن علی پی ایس ایل 6 کے باقی میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھاکہ اہم وجوہات کی بنا پر میں پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز سے دستبردار ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں کرکٹ سے بڑھ کر اور فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھاکہ حسن علی کی پوزیشن سمجھ سکتے ہیں، فیملی سب سے پہلے ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی نے گزشتہ میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اس دوران وہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں