اشتہار

خلائی سفر کے شوقین نے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں سیٹ خرید لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے ساتھ خلائی سفر کرنے کےلیے نامعلوم شخص نے دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی معروف ای کامرس کمپنی کے مالک جیف بیزوس کی جانب سے خلائی سفر کےلیے ٹوئرازم کمپنی متعارف کرائی گئی تھی، جو پہلی مرتبہ انسانوں کو خلاء کا سفر کروائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سفر میں جیف بیزوس سمیت کل 6 مسافر شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

خلائی سفر کےلیے ای کامرس ایمازون کے بانی کے ساتھ سفر کےلیے پیش کی جانے والی خالی سیٹ 28 ملین ڈالر میں نیلام ہوگئی ہے، جسے خریدنے والے شخص نے اپنا نام پوشیدہ رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیٹ کی نیلامی میں 159 ممالک سے 7 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کی بلیو اوریجن کمپنی پہلی دفعہ انسانوں کو خلاء میں لے کر جائے گی، یہ سفر 11 منٹ پر منحصر ہوگا جس میں کل چھ مسافر ہوں گے۔

خیال رہے کہ کمپنی اس سے قبل سولہ دفعہ آٹو میٹک پروازیں کرچکی ہے لیکن پہلی دفعہ کسی پرواز میں انسان کو خلاء میں پہنچایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں