اشتہار

واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈیزائن میں تبدیلی پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے چیٹ ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا، جس پر کام مکمل ہوگیا ہے۔

واٹس ایپ نے آزمائش کے لیے فی الحال یہ سہولت بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو فراہم کی ہے۔ اس تبدیلی کو ’یو آئی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈبلیو اے بیٹا کی رپورٹ کے مطابق آزمائشی تجربے میں کامیابی کے بعد تمام صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔

ابھی اس حوالے سے زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آسکیں البتہ ڈبلیو اے بیٹا انفو نے ایک تصویر جاری کی ہے۔

اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈیزائن کی تبدیلی کے بعد صارف آرکائیو میں موجود تصاویر، ویڈیوز یا پیغامات کو ڈیلیٹ کرے گا تو اُس کے سامنے خالی چیٹ ونڈو ظاہر ہوتی رہے گی۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ کمپنی استعمال کنندہ گان کے اعتماد کو برقرار رکھ سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں