تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دیوقامت مکڑی کا پولیس موبائل پر حملہ؟ دل دہلا دینے والی تصاویر وائرل

لندن: برطانوی پولیس موبائل کے اوپر ‘دیوقامت مکڑی’ کی حقیقت سامنے آگئی جو آپ کو بھی حیران کردے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی بڑے جانور جیسی جسامت رکھنے والی مکڑی سڑک کے اطرف جال میں چمکی ہے، ایک جگہ دیکھا گیا کہ مکڑی کے نیچے پولیس وین اور اہلکار بھی گھوم رہے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

the 'giant' spider

The 'giant' spider

جی ہاں، یہ مکڑی دیوقامت نہیں اور نہ ہی وہ سڑک پر موجود ہے بلکہ ٹریفک کیمرے سے حاصل کی گئی یہ وہ تصاویر ہیں جب مکڑی کیمرے کے لینس کے اطراف رینگ رہی تھی۔

یہ تصاویر ہوبہو ایسے معلوم ہوتی ہیں کہ دنیا میں کوئی بڑی جسامت رکھنے والی مکڑی آگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ سڑک پر رونما ہونے والے حادثے کے مناظر دیکھنے کے لیے ٹریفک پولیس افسر نے جب کیمرے میں قید مناظر کا جائزہ لیا تو وہ اچانک چونک اٹھا۔

کیمرے کے لینس کے اطراف مکڑی کے گھومنے سے ایسی منظر کشی ہورہی ہے کہ انسان کے دل دہل جائیں۔

Comments

- Advertisement -