تازہ ترین

سانحہ اے پی ایس: قسمت طالب علم آکسفورڈ یونیورسٹی میں اہم عہدے پر منتخب

پشاور/لندن : سانحہ آرمی پبلک اسکول میں خوش قسمتی سے زندہ بچنے والے طالب علم احمد نواز کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کا خرانچی منتخب کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر 2014 میں جب دہشت گردوں نے حملہ کیا تو احمد نواز 14 برس تھے اور بازو میں گولی لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی احمد کو دہشت گرد مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے، جو ان کےلیے نئی زندگی کا باعث بنا۔

رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعے میں احمد نواز کا 13 سالہ بھائی حارث نواز بھی شہید ہوا تھا، جس میں 132 بچوں سمیت 141 افراد طالبان کی بربریت کا نشانہ بنے تھے۔

سانحہ اے پی ایس: طالب علم احمد نواز کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا

احمد نواز اپنے والدین کے ہمراہ بہتر علاج اور زندگی کےلیے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے جہاں انہیں نے انسانی حقوق کے کارکن کے طور پر اپنی شخصیت منوائی۔

احمد نواز گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کا حصّہ بنے تھے اور رواں برس انہیں بطور سیکریٹری فنانس منتخب کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -