جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر  کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ کرلیا اور اسپیکر کا 7 ارکان کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ کرلیا ، متحدہ اپوزیشن کےقائدین کی بیٹھک میں اسد قیصر کے خلاف تحریک لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسپیکر پرعدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دینے پراتفاق کیا ، اس سلسلے میں اپوزیشن کی کمیٹی کےارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے ، کمیٹی کوتحریک عدم اعتماد کےلئےٹاسک دیا جائے گا۔

- Advertisement -

اپوزیشن قائدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا، ا سپیکراپنی ذمےداریاں نبھانےمیں ناکام رہے، اسپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے، اسدقیصر اسپیکرکافرض نبھانے کے اہل نہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر کا 7 ارکان کے داخلےپرپابندی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکومت او راپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بنانےکا مطالبہ کردیا۔

یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ استعمال والے سات اسمبلی اراکین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں