تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سلطنت عمان بھی بلیک فنگس کی لپیٹ میں آگئی

مسقط : عمان کی وزارت صحت نے سلطنت میں بلیک فنگس کے پھیلاؤ کا انکشاف کردیا، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک تین کرونا مریض بلیک فنگس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان بھی مہلک ترین بلیک فنگس کی لپیٹ میں آگیا، عمانی وزارت صحت نے بلیک فنگس کے پھیلاؤ سے متعلق حکومت کو خبردار کردیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں بلیک فنگس (میوکورمائکوسس) کے تین کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں، یہ وائرس کرونا سے متاثرہ افراد پر اثر انداز ہوا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق عمان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں میں بستروں کی قلت ہوتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ میوکورمائکوسس انسان کے بلغم سڑنے سے ہوتا ہے جو عام طور پر مٹی ، ہوا اور یہاں تک کہ انسانوں کی ناک اور بلغم میں پایا جاتا ہے، یہ سانس کے راستے سے پھیلتا ہے اور چہرے کے ڈھانچے کو ختم کردیتا ہے۔

مزید پڑھیں : کرونا کی نئی قسم عمان پہنچ گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات انفیکشن کو دماغ تک پہنچنے سے روکنے کے لئے ڈاکٹروں کو سرجری کے ذریعے آنکھ کو نکالنا پڑتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق بلیک فنگس نامی مرض کمزور مدافعتی نظام، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -