اشتہار

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا گیا، پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، حکومتی اتحادی جماعتیں بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کاجائزہ لیاجائےگا اور بجٹ کی منظوری کیلئےحکمت عملی پرتجاویزپرغورکیاجائےگا جبکہ وزیراعظم اجلاس میں اپوزیشن کیخلاف حکمت عملی سےآگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر اُس وقت ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا تھا، جب شہباز شریف اظہارِ خیال کررہے تھے۔

اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے کسی رکن نے سینیٹائزر کی بوتل حکومتی نشستوں کی طرف اچھالی جو حکومتی رکن کو جاکر لگی تھی ، جس کے نتیجے میں سینیٹائزر کی بوتل لگنے سے حکومتی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ استعمال والے سات اسمبلی اراکین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں