تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سونا خریدنے کا سنہری موقع، قیمتیں گرگئیں

ریاض: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب نرخ کم ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کی سونے کی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی دیکارڈ کی گئی۔ مملکت میں 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 130.67 ریال ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بدھ کو 224.01 ریال رہی جبکہ سب سے زیادہ طلب کیا جانے والا 21 قیراط ایک گرام سونا 196.01 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔

سعودی عرب میں 18 قیراط ایک گرام سونا 168.01 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونا 130.67 ریال میں دستیاب رہا۔ 1 اونس سونے کے فوری لین دین کے نرخ 0.44 فیصد کم ہوکر 1857.80 ڈالر تک آگئے۔

ایک اونس سونے کی قیمت 6967.5 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام والے بسکٹ 1568.08 ریال میں بیچے گئے۔ خیال رہے کہ امریکی وفاقی کونسل کی میٹنگ سے قبل سونے کے نرخ کم ہوئے۔

Comments

- Advertisement -