اشتہار

کورونا پابندیاں؛ فرانسیسی وزیراعظم کا حیران کن اعلان ‏

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے وزیراعظم نے ماسک کی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے 20 جون سےکرفیو کےخاتمے کا ‏اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے طے شدہ شیڈول سے قبل ہی ‏پابندیوں میں نرمی کے اعلان حیران کن ہے۔ ‏

یکم جولائی سے ممکنہ طور پر کورونا وبا میں کمی آنے پر پابندیوں میں نرمی کی جانی تھی تاہم ‏وزیراعظم نے 10 روز قبل ہی پابندیوں میں نرمی کی نوید سنا دی۔

- Advertisement -

TODAY: France scraps face mask rule for outdoors

وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے معزز اور ذمہ دار شہریوں کو اچھی خبر سنانا چاہتا ہوں کہ 20 جون ‏سے رات کا کرفیو ختم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماسک کے حوالے سے بھی عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے تاہم احتیاطی طور ‏پر ہجوم میں اور عوامی مقامات جہاں زیادہ رش ہو وہاں ماسک کا استعمال کیا جائے۔

فرانس میں مارچ اور اپریل میں کوروبا وبا میں شدت کی وجہ سے یومیہ 35 ہزار کیسز سامنے آرہے ‏تھے جو کہ اب گھٹ کر 4 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں