اشتہار

چوزوں کو بچانے کے لیے مرغی سانپ سے لڑگئی (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

ماں کی مامتا صرف انسانوں میں نہیں بلکہ جانوروں میں بھی کوٹ کوٹ کر بھرتی ہوتی ہے اسی لیے خطرے میں لڑائی میں مول ماں کی محبت کے جذبے کو انمول بنادیتے ہیں۔

ایسی ہی مامتا کا مظاہرہ کیا ایک مرغی نے جس نے اپنے بچوں کو سانپ کے منہ سے ناصرف بچایا بلکہ اسے سزا دینے کے لیے اس سے خوب مڈ بھیڑ کی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغی کے سامنے سانپ چوزوں پر حملہ کرتا اور انہیں اپنی خوراک بنالیتا لیکن اس دوان ماں یعنی مرغی نے سانپ کو سبق سکھانے اور اپنے بچوں کو بچانے کے لیے اس سے لڑائی کی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغی اپنے پروں کو تیزی سے پھڑ پھڑاتے ہوئے سانپ پر حملہ کررہی ہے اور اس دوران چوزے بھی وہی موجود ہیں۔

مرغی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھی جب تک سانپ پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں ہوگیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا مرغی نے انہیں بچا لیا؟‘

ایک اور صارف مرغی کی ہمت کی تعریف کی اور لکھا کہ ’مائیں اپنے بچوں کو بچاے کے لیے کسی بھی حد تک چلی جاتی ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں