اشتہار

بلوچستان کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ :مالی سال 2021-22 کیلئے بلوچستان کا بجٹ ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ‏میں 10 فیصد اضافہ اور 5 ہزار نئی آسامیاں رکھی گئی ہیں۔

بجٹ کا کل حجم 584ارب روپے اور 84 ارب روپے خسارہ ہے۔ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا ‏گیا، تعلیم کے لیے 71ارب، صحت کے لیے 38 ارب، اور لااینڈ آرڈر کیلئے 52ارب روپے مختص کیے ‏گئے ہیں۔

- Advertisement -

سینٹر آف ایکسی لینس کےنام سےہائی اسکول کےقیام کامنصوبہ اور سول اسپتالوں میں سرجیکل ‏ٹاورز بنائے منصوبہ بجٹ میں شامل ہے۔ مچھ جیل میں قیدیوں کیلئےتربیتی مرکزقائم کیا جائے گا۔ ‏

ہیلتھ انشورنس کیلئے ساڑھے5ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بلوچستان انٹرپرائزڈولپمنٹ کیلئے2ارب ‏روپے، معذور افراد کیلئے سپورٹ فنڈمیں2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ‏

سرکاری ملازمین کیلئےاپنا گھر ہاؤسنگ فنڈ میں3ارب روپےرکھےگئےہیں، اقلیتوں کی فلاح بہبود فنڈ ‏کیلئے 50کروڑ روپے، ویمن اکنامک امپاورمنٹ کیلئے 50 کروڑ روپے رکھےگئےہیں۔

بلوچستان پنشن فنڈمیں3ارب روپےرکھےگئےہیں جب کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈمیں 2ارب کا ‏اضافہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں