اشتہار

دو یا دو سے زائد بچوں والی فیملیز انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوتن نے دو یا دو سے زائد بچوں والی فیملیز کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوتن نے دو یا دو سے زائد بچوں والے خاندانوں کی مالی معاونت کےلیے اہم اقدام اٹھا لیا، جس کے تحت بچوں والی فیملیز کو فلیٹ فروخت کرتے وقت انکم ٹیکس کی ادائیگی پر چھوٹ دے دی۔

اس حوالے سے ولادی میر پیوتن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے فلیٹس یا اپارٹمنٹ میں مقیم جوڑوں کے ہاں جب بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو مسکن چھوٹا پڑنے لگتا ہے اور انہیں وہ بیچنا پڑتا ہے۔

- Advertisement -

روسی صدر نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شہری فلیٹ کی ملکیت رکھتا ہو اور اس فلیٹ کو پانچ برس سے کم عرصے میں فروخت کرنا چاہے تو اس پر انکم ٹیکس عائد ہوتا ہے لیکن اب بچوں والے افراد پر مذکورہ ٹیکس معاف ہوگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے ایسے خاندان بھی ہوتے ہیں جن کےلیے فیملی کے حساب سے فلیٹ خریدنے کی استطاعت نہیں ہوتی، جس کےلیے روسی حکام نے سب سے اہم ترجیح بچوں والے خاندانوں کی امداد کو قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی وزراء کی کابینہ نے بڑی فیملیز کے معاون رہائشی پروگرام کےلیے 27 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں