اشتہار

سعودی عرب: غیرملکی ڈرائیوروں کے لیے بہترین سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ڈرائیوروں کے لیے بہترین سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی سڑکوں پر ڈرائیورز توکلنا ایپ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس دکھا سکیں گے اس سے قبل لائسنس کو پاس رکھانا ضروری ہوتا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب ٹریفک حکام توکلنا ایپ پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کر سکیں گے۔ سعودی محکمہ ٹریفک نے وزارت داخلہ اور ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے تعاون سے نئی سہولت فراہم کی ہے۔

توکلنا پر موجود اس نئی سہولت کو ’رخصۃ فی جوالک‘ (ڈرائیونگ لائسنس موبائل میں) کا نام دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھنا ضروری تھا تاکہ ٹریفک اہلکاروں کے طلب کرنے پر دکھایا جا سکے، تاہم اب یہ ضروری نہیں رہا، توکلنا ایپ کے ذریعے بھی ڈرائیونگ لائسنس چیک کرایا جا سکے گا۔

خیال رہے کہ توکلنا ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 21 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں