اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کیا کوروناوائرس مصنوعی طور پر تیار کیا گیا ہے؟ محقق نے حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی محقق رینات مکیسوتوف نے کوروناوائرس کے مصنوعی ہونے کو مسترد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے قومی ریسرچ سینٹر آف وائرالوجی اور بائیوٹیکنالوجی “ویکٹر” کے سربراہ رینات مکیسوتوف کا کہنا ہے کہ ماہرین کو کورونا وائرس کے قدرتی ہونے پر کوئی شک نہیں ہے۔

طبی ماہر کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کو مصنوعی طور پر نہیں بنایا جاسکتا۔

رینات مکیسوتوف نے مزید کہا کہ عالمی کورونا وبا میں ماضی کے مقابلے میں 20 فیصد تک تبدیلی آئی ہے، لیکن یہ قدرتی طور نمودار ہوا ہے اسے مصنوعی طور پر تیار نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت نے بھی چین میں ہونے والی تحقیقات کے بعد انکشاف کیا کہ کورونا وائرس لیبارٹری میں تیار نہیں ہوا بلکہ یہ کسی جانور یا منجمد وائلڈ لائف مصنوعات سے انسانوں میں پھیلا ہے۔

کوروناوائرس کا آغاز کیسے اور کہاں سے ہوا؟ عالمی ادارہ صحت حقیقت تک پہنچ گیا

ڈبلیو ایچ او نے چین کی لیبارٹی میں کوروناوائرس تیار کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ وائرس لیبارٹی میں تیار ہوا بلکہ مہلک وبا کسی جانور یا منجمدوائلڈ لائف مصنوعات سے پھیلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں