جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مسجد قبا کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت اسلامی امور نے مسجد قبا کو کھولنے کی ہدایت جاری کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور نے مسجد قبا کو آج سے 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا ‏ہے زائرین اور نمازی کسی بھی وقت عبادت اور زیارت کیلئےجا سکتےہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد میں داخلے کے لیے کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کی پابندی ‏کرنا لازمی ہوگا۔

وزارت اسلامی امور نے کورونا کے باعث عائد ہونے والی پابندیاں نرمی کرتے ہوئے مساجد کےلیے ‏نیا اور خصوصی ہدایات نامہ جاری کیا ہے۔

اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے کو مختصررکھنےکی ہدایات منسوخ کردی گئیں جبکہ اب پہلے ‏کی طرح مساجد میں نماز کے بعد اقامت میں 20 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔

اسلامی امور کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ہدایات کے مطابق مملکت میں قائم تمام مساجد ‏میں نماز فجر کیلئے 25منٹ جبکہ نمازمغرب کے بعد 10 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا۔

وزارتِ اسلامی امور نے نمازجمعہ اور خطبہ 15منٹ تک محدودرکھنےکی ہدایت کو منسوخ کرتے ‏ہوئے سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے خطبے کو مختصر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد میں پانی کے کولر اور فریج رکھنے کی اجازت بھی ‏دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں