اشتہار

‏’انشااللہ کل پشاورزلمی سے میچ جیتیں گے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹیم کی عمدہ ‏کارکردگی اور کامیابی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشااللہ کل پشاورزلمی سےمیچ ‏جیتنےکی بھرپور کوشش کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا ‏کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے ساتھ ایلیمنٹیر کھیلا تھا اور اب کل پشاور زلمی سے کھیلیں گے۔

اونر کراچی کنگز نے کہا کہ کل کی جیت سےٹیم کامورال بلندہے اور اگلے میچ کے لیے ٹیم سے ‏اچھی کارکردگی کی امید ہے ٹیم کی بیٹنگ لائن اچھی ہے دانش عزیز کی شمولیت سے بیٹنگ ‏لائن مضبوط ہوئی ہے نوجوانوں کھلاڑی پرُجوش ہیں۔

- Advertisement -

سلمان اقبال نے بابراعظم کو کراچی کنگز کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کا اثاثہ ‏ہیں ساتھ میں مارٹن گپٹل سے بھی ایک بڑی اننگز کی توقع ہے وہ اچھے کھلاڑی ہیں ان سے کل ‏بڑی اننگز کی امید ہے۔

کراچی کنگز کی پلے آف میں رسائی، گلیڈی ایٹرز کو شکست

ان کا کہنا تھا کہ بلندمورال ٹیم توقعات پر پوری اترے گی کہ انشااللہ کل پشاورزلمی سےمیچ ‏جیتنےکی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے لاہور قلندرز کو ہرا کر ‏ایونٹ سے باہر کرنے والی کراچی کنگز اور پشاور زلمی بقا کی جنگ لڑیں گی جیتنے والی ٹیم اگلے ‏مرحلے کیلیے کوالیفائی کرے گی اور ہارنے والی ٹیم کا سفر تمام ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں