اشتہار

زارا نعیم کس پاکستانی گلوکار کی مداح ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے سی سی اے امتحان میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن لینے والی زارا نعیم ڈار گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلی، انہیں عاصم اظہر کا گانا سُنے بغیر نیند نہیں آتی۔

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں ساری دنیا کو پچھاڑنے والی پاکستان کا فخر زارا نعیم ڈار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عاصم اظہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں بہت خوش ہوں کیوں کہ مجھے آج اس شخص سے ملاقات کا موقع ملا جسے اپنی نوعمری سے سن رہی ہوں’۔

انہوں نے عاصم اظہر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘وہ ہر روز عاصم اظہر کا گانا سُن کر سوتی ہیں’۔

- Advertisement -

زارا نعیم ڈار نے لکھا کہ ‘گلوکار نے اتنی کم عمر میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں لیکن ان سب کے باوجود وہ عاجزی پسند اور خوش مزاج انسان ہیں’۔

انہوں نے گلوکار سے اپنی ملاقات کی وجہ تو نہیں بتائی البتہ عاصم اظہر کو مزید کامیابیاں نصیب ہونے کی دعا دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اوکاڑہ میں ان سے ملی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں