اشتہار

سعودی واٹر کمپنی نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے صارفین کی زبردست سہولت کے لیے ایپ متعارف کرا دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واٹر کمپنی نے مملکت میں اسمارٹ موبائلز پر ایپ جاری کی ہے، اس میں 30 سے زیادہ آسان سہولتیں موجود ہیں جن میں پانی کتنا استعمال کیا، بل کتنا آیا سمیت دیگر معلومات موجود ہوں گی۔

- Advertisement -

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین تک بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، ایپ کی بدولت صارفین گھر بیٹھے واٹر ٹینکر طلب کرسکتے ہیں، ایپ سے میٹر بند اور کھولا بھی جاسکتا ہے، نئی سروس کے ذریعے پانی کے بل کی ادائیگی بھی ممکن ہوگی۔ صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی واٹر کمپنی نے پانی کے بل سے متعلق صارفین کو خوش خبری سنا دی

ایپ میں صارفین کے سامنے کئی آپشن ہوں گے، صارفین اس کی مدد سے دریافت کرسکیں گے کہ انہوں نے کتنا پانی خرچ کرلیا اور ان کے ذمے کتنا بل ہے، بل میں ممکنہ غلطی پر شکایت بھی درج کراسکیں گے۔ اگر ان کے ریکارڈ پر کوئی خلاف ورزی آرہی ہوگی اور انہیں وہ غلط لگ رہی ہوگی تو وہ اپنا اعتراض ریکارڈ کراسکیں گے۔

سعودی نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ پانی اور بل سے متعلق شکایات بھی درج کرائی جاسکیں گی۔ ایپ میں ایک سہولت یہ بھی ہوگی کہ صارفین کو کس حساب سے پانی خرچ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ایپ کی مدد سے متعدد سوالات کے جواب حاصل کیے جاسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں