پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

عمران اشرف کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے نوجوان نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کے ساتھ مداح کی تصویر بنوانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

متعدد ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے مشہور پاکستانی اداکار عمران اشرف نا صرف وطن عزیز میں مداحوں کےلیے عزیز ہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی اداکار کے چاہنے والوں کی تعداد ان گنت ہے۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا میں موجود اداکار عمران اشرف سے ملنے کےلیے ایک مداح نے اپنی زندگی داؤ پر لگا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح ایک ٹانگ کے سہارے جنگلے پر کھڑے ہوکر عمران اشرف کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہا ہے۔

مداح کی محبت اور ملاقات کےلیے خود کو تکلیف میں ڈالنے پر اداکار نے اپنے مداح کو خطروں کا کھلاڑی قرار دے دیا۔

عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ‘خطروں کا کھلاڑی، بھائی کو بہت کہا کہ اوپر آجاؤ لیکن وہ نہیں مانے’۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کی ہمت کو سراہتے ہوئے اسے خوب داد دی۔

اہم ترین

مزید خبریں