اشتہار

ابوظہبی نے سیاحوں کو ویکسین سے متعلق بڑی سہولت فراہم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں سیاحوں کے لیے مفت ویکسینیشن ‏شروع کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق عام شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور ویزہ ہولڈرز کے بعد اب ابوظہبی میں ‏موجود سیاحوں کو بھی کورونا ویکسین بالکل مفت لگائی جارہی ہے۔

وہ سیاح جو ریاست میں موجود ہیں یا پھر وہ آئندہ دنوں میں پہنچیں گے وہ مفت ویکسینیشن کے ‏لیے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق وہ افراد جن کے رہائشی یا انٹری ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے ‏وہ بھی مفت ویکسیشنین کروا سکتے ہیں۔

اس سے قبل مفت ویکسینیشن کی سہولت مقیم شہریوں اور ان افراد کو میسر تھی جس کے پاس ‏امارت میں مستقل قیام کا ویزہ موجود تھا۔

واضح رہے کہ ابوظہبی میں اس وقت چین کی تیارکردہ کورونا ویکسین سائنوفارم اور امریکا کی ‏فائزر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظبی میں نرسری کلاسز کے لیے نئے ‏ضوابط کی منظوری دی ہے، اس پر یکم جولائی 2021سے عمل درآمد ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں