تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

روس میں گرمی کا 120 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں گرمی کا 120 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں درجہ حرارت 34.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، اس سے قبل روسی دارالحکومت میں جون 1901 میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

روسی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماسکو میں چند روز کے دوران شدید گرم موسم ریکارڈ کیا جارہا ہے جو کہ 120 سال بعد سب سے زیادہ ہے، گرمی میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

ان دنوں ماسکو کے علاوہ دیگر روسی شہروں میں بھی معمول سے زیادہ گرمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کے باعث سائبیریا اور دیگر سرد علاقوں میں سیلاب اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہےکہ موسم سرما میں ماسکو میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے رہتا ہے،ماسکو میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 2010ء میں روس میں گرمی کی شدید لہرکے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -