اشتہار

اہل خانہ یرغمال، لڑکی نے فیس بک میسنجر کے ذریعے پولیس کو آگاہ کیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے فیس بک کال کے ذریعے گھر میں داخل ہونے والے مسلح افراد کی اطلاع پولیس کو فراہم کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے علاقے شالیمار باغ میں واقع تاجر کے گھر میں منگل کے روز مسلح افراد داخل ہوئے، جنہوں نے اہل خانہ کو 90 منٹ تک یرغمال بنایا اور 55 لاکھ روپے نقد سمیت  دیگر قیمتی اشیا اٹھا کر فرار ہوئے۔

دہلی پولیس کو فیس بک میسنجر کال کے ذریعے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک گھر میں مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے کال ملنے کے بعد جب اس حوالے سے معلوم کیا تو یہ گھر 58 سالہ تاجر رمیش بنسال کا تھا، جہاں اہلکاروں کو پہنچنے میں تھوڑی دیر ہوئی اسی وجہ سے وہ پانچ افراد نقد رقم اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے اطراف میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ گینگ کا معلوم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو  تحقیقات کے دوران اہم شواہد بھی ملے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور کی خاتون نے فیس بک کی مدد سے ڈاکوؤں کو گرفتار کروادیا

پولیس حکام نے بتایا کہ ’تاجر کی بیٹی اروشی نے اپنی دوست کو فیس بک میسنجر کے ذریعے اپنی دوست کو یرغمال ہونے کی اطلاع دی، جس نے فورا فیس بک پر پولیس سے رابطہ کیا اور سارا واقعہ بتایا‘۔

پولیس حکام کے مطابق ’منگل کی دوپہر تین بجے کے وقت پانچ مسلح افراد جب گھر میں داخل ہوئے تو اروشی دوسرے کمرے میں بیٹھ کر پڑھائی میں مصرف تھی،  اروشی نے جب گھر میں آوازیں سنیں تو خاموشی سے جھانک کر دیکھا‘۔

اروشی نے پولیس حکام کو بتایا کہ ’اُن کے ہاتھ میں چاقو تھے جو اہل خانہ کے گلے پر رکھ کر انہیں ڈرا رہے تھے اور سونے ، چاندی، ہیرے سمیت نقد رقم سمیٹ رہے تھے، وہ اپنے ساتھ ساری چیزیں اور 55 لاکھ روپے لے کر گئے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں