اشتہار

مدرسہ جانے والے 6 بچے لاپتہ، دو سگے بھائی بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

مینگورہ: خیبرپختون خواہ کے ضلع مالا کنڈ میں گھر سے مدرسے جانے والے 6 بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مالا کنڈ کی تحصیل بائزئی  کے ایک گاؤں سے چار روز قبل مدرسے جانے والے 6 بچے ایک سال لاپتہ ہوگئے، اہل خانہ نے انہیں اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

پولیس حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں دو بھائی ہیں جبکہ بقیہ ماموں اور خالہ زاد ہیں، جن کی عمریں 10 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

- Advertisement -

اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ تمام بچے 19 جون کی صبح گھر سے لنڈا کی میں واقع مدرسے جانے کے لیے روانہ ہوئے مگر وہ وہاں نہیں پہنچے۔

مدرسے کے منتظم نے اہل خانہ کو بچوں کے نہ پہنچنے کے حوالے سے فون کیا، جس کے بعد گھر والوں نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا، بعد ازاں اہل خانہ نے لیویز پوسٹ تھانے میں گمشدگی کا پرچہ درج کرایا۔

اہل خانہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تلاش یا بازیابی کے لیے اقدامات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں