ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سمندری بابا مزار کےقریب دو گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نشینل ہائی وے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب دو گروہوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لنک روڈسمندری بابامزارکےقریب دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے میں فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں کے آزادانہ وار کئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کی، فائرنگ اور ڈنڈے کے وار لگنے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا زمینی تنازعے کے باعث ہوا ، واقعے کے بعد علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں