اشتہار

بھارتی مداح سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھمپٹن: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا گیا ہے جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹںگ جاری ہے۔

بھارت کی دوسری اننگز کے دوران بھارتی مداح کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی مداح کے سامنے جیسے ہی کیمرہ آتا ہے تو وہ خوشی کا اظہار کررہا ہوتا ہے اسی دوران اجنکیا رہانے کی وکٹ گرنے پر وہ سر پکڑ لیتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ دوسری اننگز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کیوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 249 رنز بنائے اور دوسری اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنالیے ہیں، کیوی ٹیم کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کے لیے مزید 100 رنز درکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں