تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، عازمین کی حتمی فہرست25جون کو جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نے بتایا کہ حج درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے، رواں سال 5 لاکھ 40 ہزارسےزائد حج درخواستیں موصول ہوئیں، 60ہزارعازمین کی حتمی فہرست25جون کو جاری کریں گے۔

سعودی وزارت حج عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عازمین کا انتخاب شفاف بنیادوں پر ہوگا۔

اس سال بھی سعودی شہری اور مقیم غیرملکی حج ادا کرسکیں گے، صحت مند نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ ضوابط کی پابندی کی جائے گی، حج2021 کے منتخب خوش نصیب اپنے پیکج کے تحت فوری بکنگ کرواسکیں گے۔

منتخب افراد کو 15سے29ذی القعد رات10بجے تک اپنا پیکج خریدنا ہوگا۔

مقررہ وقت میں پیکج نہ لینے والے افراد کا نام فہرست سے نکال دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر حج کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -