اشتہار

سعودی عرب نے اہم فیصلے کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے مملکت میں 2 ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی، اجلاس میں وزیرخزانہ کی طرف سے ‘ایس ٹی سی’ اور ‘سعودی ڈیجیٹل بینک’ کو لائسنس جاری کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی، دونوں ڈیجیٹل بینکوں کی سرگرمیاں جلد شروع ہوں گی۔

سعودی عرب میں ایس ٹی سی اور سعودی ڈیجیٹل بینک پہلے لائسنس شدہ ڈیجیٹل بینک ہوں گے جو بہت جلد خدمات فراہم کریں گے۔ کابینہ نے وزارت ہیومن ریسورسز میں نئے یونٹ کے قیام کی بھی منظوری دی۔

- Advertisement -

کوروناوائرس: سعودی عرب میں اہم فیصلے

دریں اثنا سعودی کابینہ نے کم عمر بچوں اور اس کیٹگری میں شامل ہونے والے وہ افراد جو اپنے مال کی نگرانی نہیں کرسکتے، ان کے مال اور جائیداد کو محفوظ رکھنے کے لیے دو سرکاری فنڈ کی منظوری دی ہے۔

مملکت میں شرعی عدالتوں میں وکالت کے نظام کے ضابطوں کی منظوری بھی ہوئی۔ اجلاس کے دوران خلیجی ممالک کے حوالے سے روابط کے امور پر بات چیت ہوئی اور دیگر معاملات زیرغور آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں