تازہ ترین

اب کیا ہونے جارہا ہے؟ عالمی ادارہ صحت کا دنیا کیلئے انتباہ جاری!

جنیوا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کوروناوائرس کی بھارتی قسم سے متعلق دنیا کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا کہ بھارتی کورونا وائرس کی قسم ‘ڈیلٹا’ بہت خطرناک ہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارے کاکہنا ہے کہ بھارتی وائرس کی قسم 85ممالک تک پہنچ چکی ہے، یہ وائرس مزید ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے جبکہ امریکا کے لیے بھی ڈیلٹا بہت خطرناک ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا نے خوفناک تباہی مچائی ہے اور اب یہ دنیا بھر کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے، ماہرین اس قسم پر مسلسل تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کیا ” ڈیلٹا پلس” ویرینٹ کرونا ویکسین کو چکمہ دے سکتا ہے؟

کورونا وائرس کی بہت زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا جسے بی 1617.2 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دسمبر 2020 میں بھارت میں دریافت ہوئی تھی۔ ادھر برطانوی ماہرین کا ماننا ہے کہ سردرد، گلے کی سوجن اور ناک بہنا اس وقت برطانیہ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والی ڈیلٹا قسم کی عام ترین علامات ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کی علامات “بگڑے ہوئے نزلے” جیسی محسوس ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -