اشتہار

کسٹمر نے ویٹرز کو 25 لاکھ روپے ٹپ دے کر حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے اس دوران سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں، وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا اور ریسٹورنٹس سمیت متعدد کاروبار بند ہونے کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔

تاہم نیوہیمپ شائر میں واقع ریسٹورنٹ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب یہاں آنے والے ایک گاہک نے ٹپ کے طور پر ویٹرز کو غیر معمولی رقم دے دی۔

ریسٹورنٹ میں آنے والے اس شخص نے کھانا آرڈر کیا جس کا بل 37 ڈالر بنا تھا، اس نے کھانا کھانے کے بعد بل کا مطالبہ کیا، بل لانے والے ویٹر نے اسے بل دیا تو اس شخص نے رقم دیتے وقت تین بار کہا کہ ’یہ کس کسی ایک پر خرچ مت کرنا۔‘

- Advertisement -

ریسٹورنٹ کی مالکن کے مطابق ویٹر نے یہ سنتے ہی رقم پر نظر ڈالی جس کے بعد ہر کوئی حیران رہ گیا کیونکہ اس نے 16000 ڈالرز (25 لاکھ پاکستانی روپے) بطور ٹپ دیے تھے۔

مائیک نے اس شخص کی جانب حیران ہوکر دیکھا تو اس نے کہا کہ آپ لوگ کافی محنت کرتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اس رقم کو رکھ لیں۔

ریسٹورنٹ مالکن کے مطابق انہیں لگا یہ نادانی میں کیا ہوگا لیکن منیجر نے اس شخص کی بات کی تو پتا چلا اس نے خود یہ ٹپ دی، گاہک نے منیجر سے یہ بھی کہا کہ اس کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں