پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‏’حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹاجن کا ذکر کر رہی تھی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے مریم اورنگزیب کی تنقید کا ‏جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹا کا ذکر کر رہی تھی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران عامرلیاقت حسین نے کہا کہ کہا گیا بجٹ ‏میں گدھے بڑھ گئے ہیں ہم نےگدھابریانی پرپابندی عائدکی ورنہ لوگوں کوکھلائی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دن میں ایوان میں زکوٹاجن کا ذکر ہو رہا تھا حیرت ہوئی بل بتوڑی زکوٹا کا ذکر کر ‏رہی تھی، زکوٹاجن کا ذکر عینک والےجن کو کرنا چاہیے تھا۔

چیئرمین پی پی کی تنقید کے جواب میں ڈاکٹرعامر لیاقت نے کہا کہ بلاول کشمیر پالیسی کی بات ‏کر رہے ہیں بتایاجائے راجیوگاندھی کے دورے میں کشمیر کے بورڈ کس نے ہٹائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے بہترین بجٹ پیش کیا اپوزیشن نے بھی ‏وزیراعظم کو تقریر نہیں کرنے دی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کو مخاطب کرتے ‏ہوئے انہوں نے کہا کہ ساتھی رکن کی حیثیت سے شرمندہ ہوں کہ آپ کے ساتھ ایسا ہوا اور پارٹی ‏کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں