اشتہار

بھارت کو ملنے والی اجازت منسوخ، متحدہ عرب امارات نے سفری پابندیوں‌میں‌توسیع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے بھارت کو دی جانے والی اجازت منسوخ کرتے ہوئے سفری پابندیاں مزید بڑھانے کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات نے بھارت سمیت تین ممالک پر عائد ہونے والی سفری پابندیاں چوبیس جون سے ختم کرنے اور وہاں سے آنے والے مسافروں کو شرائط پوری کرنے کے بعد داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

اب جمعرات کے روز جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے بتایا کہ بھارت کو دی جانے والی اجازت کو ختم کرکے پابندیوں میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

یو اے ای کی جانب سے عائد ہونے والی اچانک پابندی کے بعد متحدہ عرب جانے کے خواہش مند ہزاروں افراد بھارت میں پھنس گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے تین ممالک پر عائد سفری پابندیاں‌ ختم کردیں

یہ بھی پڑھیں: اماراتی حکام نے مزید تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ ’بھارت کی صورت حال کو دیکھنے کے بعد پابندی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے‘۔

حکام نے بتایا کہ بھارت پر  تاحکم ثانی سفری پابندی عائد کی گئی ہے، امکان ہے کہ  پابندیوں کو پانچ مئی سے ختم کر دیاجائے گا، جس کے بعد وہاں سے آنے والے مسافروں کو  ویکسین سرٹیفکٹ، پی سی آر اور قرنطینہ کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں