اشتہار

پروازوں پر پابندی سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمانی وزارت ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ بھارت پر سفری پابندی برقرار ہے تاہم خصوصی پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان میں وزارت ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ محدود انداز میں بھارت اور عمان کے درمیان فلائٹس آپریٹ ہورہی ہیں جن کے ذریعے وہ بھارتی جو اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں انہیں لایا جارہا ہے۔

خصوصی پروازوں کے ذریعے طبی عملہ اور ضروری اشیا کی منتقلی کا سلسلہ محدود طریقے سے جاری ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب عمان میں سائنوویک اور اسپوتنک کے ہنگامی استعمال کی اجازت مل گئی، رواں سال اگست کے اختتام تک مخصوص گروپس کے تمام افراد کی پہلی ڈوز مکمل کرنے کی بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ عمانی وزارت صحت نے مذکورہ ویکسینز کی منظوری دی۔

عمان میں سائنوویک اور اسپوتنک ویکسین کے استعمال کی اجازت

ادھر وزارت صحت میں بیماریوں کی نگرانی اور کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل سیف سلیم العابری کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا ویکسین کے علاوہ جلد فائزر اور ایسٹرازینیکا بھی ملک میں استعمال ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں