اشتہار

راولپنڈی: خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گلی سے گزرنے والی اسکول ٹیچر سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ملزم نے خاتون سے پرس چھینا تھا اس دوران وہ سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی تھی اور ملزم فرار ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے فرار ہونے کے بعد دو موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچے اور خاتون کی خیریت دریافت کی تھی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم انیس اقبال کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی اس دوران ملزم اپنے ہی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور پرس برآمد کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں