ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ماڈل تھانے ختم کرنے کا فیصلہ، آج سے آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں محکمہ پولیس نے ماڈل تھانے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، فیصلے کے بعد کراچی کے پہلے ماڈل تھانے کو ختم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے 7 جون کو ماڈل تھانے ختم کرنے کے حوالے سے خبر نشر کی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے زبانی احکامات جاری ہو گئے ہیں، پیر کے روز باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے یہ ماڈل تھانےقائم کرائے تھے، جب کہ موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے متعلقہ افسران سے اس پر مشاورت کی گئی، اس سلسلے میں زون اور ڈسٹرکٹ افسران سے سفارشات اور رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سابق اے آئی جی نے ماڈل تھانے قائم تو کر لیے تھے لیکن محکمہ داخلہ کی جانب سے ماڈل تھانوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔

آج سے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، ماڈل تھانہ لیاقت آباد اور سپر مارکیٹ کو الگ کر دیا گیا، کامران حیدر کو ایس ایچ او سپر مارکیٹ تعینات کیا گیا ہے، جب کہ ایس ایچ او لیاقت آباد رضوان پٹیل کو برقرار رکھا گیا۔

باقاعدہ فیصلہ کراچی پولیس چیف متعلقہ افسران کی رپورٹ آنے کے بعد جاری کریں گے، پیر کے روز ماڈل تھانے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں