اشتہار

بھالو نے بھوکے بچوں کے لیے کچرے کے ڈبے کھنگال ڈالے (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

ممتا کی کوئی زبان نہیں ہوتی وہ خود بھوکی رہ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے اپنے منہ کا نوالہ بھی انہیں دے دیتی ہے۔

ترکی کے شہر برسا کی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بے زبان بھالو نے بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے کچرے کے ڈبوں کو کھنگال ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھالو نے جب بچوں کو بھوکا دیکھا تو اس سے رہا نہ گیا اور اس نے سڑک پر موجود کچرے کے ڈبوں کو کھنگالنا شروع کردیا۔

- Advertisement -

بھالو نے سڑک پر موجود کئی کچرے کے ڈبوں کو کھنگالا تو اس میں سے ایک میں کھانا نکل آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے ملنے کے بعد بھالو اور اس کے بچے خوب مزے سے کھانا کھار ہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ کر آنکھیں بھر آئیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ماں اپنے بچوں کو بھوک سے ترپٹا نہیں دیکھ سکتی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں