جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

جاپان میں‌ کرونا ویکسی نیشن کے دوبارہ وہی سرنج استعمال ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں کرونا ویکسی نیشن کے لیے سرنجوں کے دوبارہ استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کی وزارتِ صحت نے بھی تصدیق کی ہے۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے ویکسی نیشن کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 140 اغلاط کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ ویکسی نیشن کے دوران استعمال شدہ سرنجوں کو ہی استعمال کیا جارہا ہے، علاوہ ازیں 16 جون تک لگائے گئے 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ویکسین ٹیکوں میں 139 غلطیاں ہوئیں۔

- Advertisement -

وزارت صحت کے مطابق ان غلطیوں میں دو خوارکیں غلط وقفے سے دی گئیں یا پھر طبی عملے نے شہریوں‌ کو ویکسین کی جگہ نمکین پانی کا نجکشن لگایا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ان میں وہ غلطیاں بھی شامل ہیں جن میں استعمال شدہ سرنجوں سے انجکشن لگائے گئے یا ویکسین لگوانے والے کو ایسی ویکسین دی گئی جس کے استعمال کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 23 شکایات ایسی بھی سامنے آئیں جن میں خون کا انفیکشن ہونے کا خطرہ تھا جبکہ 70 شکایات ایسی ہیں جن سے صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں