جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عوام کے لیے آج بڑی خوش خبری کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اس دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر5 بنیادی اشیائےخورونوش پر سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں14نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی جاری رکھنے کی سمری پیش کی جائے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر5 بنیادی اشیائےخورونوش پر سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ سبسڈی یکم جولائی سے31دسمبر2021 کے لیے دی جائے گی۔ ای سی سی میں آئندہ مالی سال کیلئے کپاس کی سپورٹ پرائس کاتعین ہوگا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے تمباکوکےسیس ریٹ میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس : کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری

رواں مالی سال کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

بین الصوبائی روابط کے لیے 1 کروڑ 67 لاکھ گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔ ایف سی بلوچستان کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔ ایمیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے سپلمنٹری گرانٹ کی وزارت داخلہ کی سمری پر غور ہوگا۔ وزارت منصوبہ بندی کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے لیے 45کروڑ66 لاکھ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں