اشتہار

ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایپلی کیشن کو فوری طور پر ‏معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے کے خلاف ‏درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا۔

بیرسٹر اسد اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹک ٹاک پر غیر ‏اخلاقی ،غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے اور پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

درخواست گزار کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بھی وارننگ جاری کرچکی ہے اس کے باوجود پی ٹی اے ‏غیراخلاقی موادہٹانےمیں کامیاب نہ ہوئی۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملک بھر میں ٹک ‏ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایپلی کیشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی تک جواب طلب کر ‏لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں