اشتہار

بچوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے والدین کو جیل جانا پڑے گا!

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ سمیت چار یورپی ممالک میں بچوں پر تشدد کی روک تھام کےلیے قرارداد پیش کردی گئی، قرار داد پاس ہوئی تو والدین بھی بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھا سکیں گے ورنہ انہیں بھی جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

اکثر اوقات ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جہاں ماں باپ یا دیگر رشتے دار بچوں کی غلطیوں کو سدھانے کےلیے مار پیٹ کا سہارا لیتے ہیں لیکن کئی ممالک میں بچوں پر تشدد قابل سزا جرم ہے، جس کے مرتکب اگر والدین بھی ہوجائیں تو انہیں جیل کے نظارے کرنے پڑجاتے ہیں۔

بچوں پر تشدد کی روک تھام کےلیے برطانوی ماہرین کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی ہے جس میں بچوں پر تشدد کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی غلطیاں سدھانے کےلیے مارپیٹ کا سہارا لینا غلط ہے کیوں کہ مار پیٹ سے بچوں کے رویے میں مزید بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور وہ مزید چڑچڑے پن کا شکار اور پرتشدد ذہنیت کے مالک ہوجاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں تاحال بچوں پر ہاتھ اٹھانا کوئی جرم تصور نہیں کیا جاتا لیکن مذکورہ قرارداد پاس ہونے کے بعد بچوں پر والدین بھی ہاتھ نہیں اٹھا سکتے اور اگر ایسی غلطی ہوگئی تو والدین کو بھی سزا کا سامنا کرنے پڑے گا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یورپ کے زیادہ تر ممالک میں والدین اپنے بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتے ہیں لیکن انگلینڈ میں کچھ مخصوص حالات میں بچوں کو سزا دینے کی اجازت ہے۔

اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 16 سال سے زیادہ کے بچوں کو سزا دینے کے لئے قانون بنائے گئے ہیں اور ویلز میں بھی اس طرح کے کچھ قوانین کو نافذ کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں