اشتہار

کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام وزارتوں کے دفاتر یکم اگست سے سو فیصد صلاحیت کے ساتھ خدمات انجام دیں گے اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے پالیسیوں، طریقہ کار اور قواعد کے دستور کی بنیاد پر ملازمین کی حاضری اور روانگی کے عمل کو منظم کرنے کے سلسلے میں2021 کا انتظامی سرکلر نمبر (15) جاری کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ کی جانب سے جاری کردہ انتظامی سرکلر میں سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی بتدریج واپسی اور مخصوص ملازمین کے زمروں کو نظام سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے مواد شامل ہے۔

- Advertisement -

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگست سے تمام ملازمین کو (کچھ مخصوص ملازمین کو استثنیٰ ہوگی) معمول کے مطابق صبح 7:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کام کرنا ہوگا۔

سرکلر کے مطابق ایسے ملازمین کو چھوٹ دی جائے گی جن کو ویکسین کی دو خوراکیں نہیں ملیں ہیں مزید برآں معذور، دل کے عارضے میں مبتلا، گردے یا کینسر کے مریض ملازمین جن کا علاج جاری ہے انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں