اشتہار

انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اسٹوریز کے ساتھ دیے جانے والے لنک کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کی ہے۔

انسٹا میں اب سوائپ اپ کے بجائے ایک اسٹیکر کے ساتھ لنکس منسلک کیے جاسکیں گے۔

یہ اسٹیکرز اسی طرح کام کریں گے جیسے سوائپ اپ لنکس کام کرتے ہیں تاہم اس میں بس سوائپ اپ کی بجائے بس کلک کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

اسی طرح صارفین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے، جو اس وقت سوائپ اپ والی اسٹوریز میں ممکن نہیں۔

انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ لنکس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ
لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپیم اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لنک اسٹیکرز انسٹاگرام کا ایسا مقصد ہے جسے بتدریج حاصل کیا جائے گا، یہ مستقبل کا نظام ہے جو ہم حاصلل کرنا چاہتے ہیں۔

فی الحال یہ نیا فیچر ویریفائیڈ صارفین یا کم از کم 10 ہزار فالوورز والے صارفین تک محدود ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں