بیروت : ملک کے مالی بحران سے میں پھنسے ہونے کے باوجود لبنانی فوج نے عسکری ادارے کی مالی مشکلات حل اور فوجی خزانہ بھرنے کی غرض سے سیاحوں کےلیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کا اہم ملک لبنان گزشتہ کئی برسوں سے بدترین اقتصادی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے باعث گزشتہ کئی روز سے عوام مسلسل سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے اور حکومت کی تبدیلی کے نعرے لگارہے ہیں۔
لبنانی عوام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافے سے مصیبتوں میں گھرے ہوئے ہیں، بحران اتنا شدید ہے کہ لبنانی فوج بھی اقتصادی بحران سے دوچار ہے تو دوسری جانب لبنانی پاؤنڈ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 90 فیصد نیچے گر گئی ہے، اور ایسے حالات میں ملکی افواج اپنے خزانے بھرنے میں لگی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اہلکاروں کی تنخواہ ایک ہزار امریکی ڈالر کے برابر تھی جو لبنانی پاؤنڈ میں کمی کے باعث 85 ڈالر لئ برابر ہوگئی ہے۔
لبنانی فوج نے ادارے کی مالی مشکلات سے نمٹنے کےلیے سیاحوں کےلیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ سیاحوں کو فضا سے لبنان کی خوبصورتی کے نظارے کروائے جاسکیں۔
فوج کے ترجمان کرنل الیاس عاد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر سے شہر کی سیر کے لیے جمعرات (کل) سے بکنگ کا آغاز ہوگا اور 15 منٹ کی پرواز کا کرایہ 150 ڈالر وصول کیا جائے گا۔
ترجمان کرنل الیاس عاد نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی فی پرواز میں تین لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ملکی بحران اور حکومت کی ناکام پالیسیوں پر لبنانی عوام نے علمِ بغاوت بلند کردیا
مزید پڑھیں : لبنان کا معاشی بحران شدت اختیار کرگیا! ملک میں بچوں کے خشک دودھ کی بھی قلت
فوج کے سربراہ جنرل عون نے جون کے شروع میں کہا تھا کہ لبنان کو غیر معمول معاشی بحران کا سامنا ہے جو عنقریب حل ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے اسی لیے فوج نے اپنے اخراجات پورے کرنے کےلیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا ہے۔